عمران خان کو بلوچستان لے جانے کا منصوبہ ہے۔ مراد سعید

411

پی ٹی آ ئی کے رہنما مراد سعید نے ٹوئٹر پر وڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری قابل مذمت ہے، حکومت نے کارکنان کو احتجاج سے روکنے کیلئے پاکستان بھر میں سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرتے ہوئے انٹرنیٹ اور کیبل سروس بند کر رکھی ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ حکومت کا منصوبہ ہے کہ 24 گھنٹے کے اندر عمران خان کو گرفتار کرکے بلوچستان لے جایا جائے گا تاکہ کارکنان احتجاج کرکے تھک جائیں۔

مراد سعید نے کہا کہ ہم نے حکومت کے منصوبے کو ناکام بنانا ہے، ہم عمران خان کی رہائی تک پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔