شمالی وزیرستان: پاکستانی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ

701

خیبرپختونخواہ کے علاقے شمالی وزیرستان میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر ہونے والے ایک خودکش حملے تین فوجی اہلکار ہلاک اور نو زخمی ہوئے ہیں۔

فورسز کو شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک کے مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں 3 شہری بھی شامل ہیں۔

لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہے۔

دوسری جانب پاکستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔