شمالی وزیرستان: فورسز پر خودکش حملہ، چار اہلکار ہلاک

344
فائل فوٹو

شمالی وزیر ستان کی تحصیل دتہ خیل میں خودکش دھماکے کے نتیجہ میں چار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں دو فوجی اہلکار، ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری جبکہ زخمی ہونے والوں میں ایک فوجی اہلکار اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے شمالی وزیر ستان کی تحصیل دتہ خیل میں لیاقت چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو گیٹ پر ہی روک لیا اور اسی دوران خودکش حملہ آور نے خود کواڑالیا۔

واقعہ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔