روس: صدر پوتن پر قاتلانہ حملہ

184

ہم صدر پوتن پر قاتلانہ حملے کا “مناسب وقت اور مناسب جگہ پر” جواب دیں گے: کریملن پیلس

یوکرین نے روس کے صدر ولادی میر پوتن پر قاتلانہ حملہ کیا ہے۔

روس صدارتی پیلس’ کریملن ‘کے جاری کردہ بیان کے مطابق کل رات کے وقت یوکرین کے 2 ڈرون طیاروں نے کریملن پیلس پر حملے کی کوشش کی ہے۔تاہم روس کے فضائی دفاعی سسٹم کی فوری کاروائی سے حملے سے پہلے ہی ڈرون طیاروں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

کریملن حکام نے اس ناکام حملے کو روس کے صدر ولادی میر پوتن کے خلاف قاتلانہ حملہ اور منّظم دہشت گردی قرار دیا ہے۔ حکام کے مطابق حملے میں صدر پوتن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

کریملن حکام نے کہا ہے کہ ہم مذکورہ حملے کا “مناسب وقت اور مناسب جگہ پر” جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

کریملن پیلس کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بھی کہا ہے کہ قاتلانہ حملے کے بعد صدر پوتن کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔