حب: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

327

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر بھوانی شاہ پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں گولیاں لگنے سے 29سالہ فرمان علی ولد محمد ارشاد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

نعش حب اسپتال منتقل کرنے کے بعد ضابطہ کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ جبکہ دوسرا فائرنگ کا واقعہ دارو ہوٹل کے قریب پیش آیا۔ جہاں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے امان اللہ ولد نظام نامی شخص ہاتھ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔