افغانستان: تحریک طالبان پاکستان کمانڈر کے گھر پر ڈرون حملہ

895

افغانستان کے صوبے خوست میں ہونے والے ایک ڈرون حملے میں دو کمسن بہن بھائی کے جانبحق ہونے کے اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل افغانستان کے صوبے خوست میں اسماعیل خیل گاؤں میں ایک رہائشی گھر پر ہونے والے ایک ڈرون حملے میں دو کمسن بچے جانبحق اور دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رہائشی مکان شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا تھا جو پناہ گزین کے زندگی گزار رہا تھا۔

حملے میں وہ بیوی سمیت زخمی ہوا ہے جبکہ اس کی بیٹی و بیٹے جانبحق ہوئے ہیں۔ تاہم حکام کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔