یوکرینی صدر اپنے ملک و قوم کی تقدیر کیساتھ کھیل رہا ہے – شمالی کوریا

155

یوکرینی حکام بڑائی کے زعم کی ناقابل علاج بیماری کا شکار ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ روس کو مغلوب کر لیں گے: کم یو جونگ

شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن کی ہمشیرہ کم یو جونگ نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر ولودمیر زلنسکی اپنے ملک کی تقدیر کے ساتھ جواء کھیل رہے ہیں۔

یونہاپ خبر رساں ایجنسی کے مطابق کم یو جونگ نے، یوکرین میں امریکی جوہری اسلحے کی تنصیب یا پھر اپنا جوہری اسلحہ بنانے کے بارے میں شہریوں کی آراء جمع کرنے کے لئے، یوکرین کے صدارتی انٹر نیٹ سائٹ پر پیش کی گئی درخواست کے بارے میں شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی KCNA کے لئے بیانات جاری کئے ہیں۔

کم یو جونگ نے کہا ہے کہ ولودیمیر زلنسکی نے اپنا جوہری اسلحہ بنانے یا پھر امریکی جوہری اسلحے کی تنصیب کا ذکر کر کے اپنی اس خطرناک سیاسی آرزو کا کھُلے بندوں اظہار کر دیا ہے کہ خواہ کسی بھی قیمت پر کیوں نہ ہو وہ اپنے آخری دن ملک اور عوام کی تقدیر کے ساتھ قمار کھیل کر گزاریں گے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ یوکرینی حکام بڑائی کے زعم کی ناقابل علاج بیماری کا شکار ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ روس کو مغلوب کر لیں گے۔

کیف انتظامیہ کے حوالے سے بھی کم یو جونگ نے کہا ہے کہ روس کی بھڑکتی آگ سے امریکہ کی جوہری چھتری میں ابھی سے سوراخ پڑ چکے ہیں اور اس چھتری تلے آنے کے بعد اگر کیف انتظامیہ یہ سمجھتی ہے کہ جب ضرورت پڑی کنارے پر ہو جائے گی تو یہ اس کی خام خیالی ہے”۔