ہوشاپ میں پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

898

بلوچ لبریشن آرمی نے گذشتہ رات بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کہا  بی ایل اے کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ہوشاپ میں ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج کے چار اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی کردیئے جبکہ ایک ڈرون کو بھی مار گرایا گیا۔

ترجمان نے بتایا بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب ہوشاپ میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر راکٹ و دیگر جدید خوکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، تقریباً پندرہ منٹ تک جاری رہنے والے اس حملے میں کم از کم چار دشمن اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ حملے کے دوران دشمن سرمچاروں کیخلاف ‘سرویلنس ڈرون’ کا استعمال کررہا تھا، جس کو سرمچاروں نے مار گرادیا جبکہ حملے میں دشمن فوج کی ایک چوکی راکٹ لگنے سے مکمل تباہ ہوگئی۔ شکست خوردہ دشمن اہلکاروں نے حملے کے بعد مختلف اطراف میں عام آبادی پر متعدد مارٹر گولے داغے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارائیاں شدت کیساتھ جاری رہیں گی۔