گْوادر: فوجی اہلکار کا کمسن بچے سے زیادتی، احتجاجاً سی پیک روڈ بند

1160

بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر سے اطلاعات ہیں کہ پاکستان فوج کے ایک اہلکار نے کمسن بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی ہے۔

واقعہ کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج سی پیک روڈ بند کردی ہے اور احتجاج جاری ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں اس نوعیت کے واقعات تواتر کے ساتھ رپورٹ ہوتے ہیں۔

اس سے قبل اکیس اپریل 2021 کو بلوچستان کے ضلع کیچ میں پیرا ملٹری فورس ایف سی کے اہلکاروں نے ایک کمسن لڑکے امیر مراد کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر بے ہوشی کی حالت میں پھینک دیا۔

مقامی افراد نے واقعے کے خلاف احتجاج کرتے میں ہوشاپ میں شاہراہ کو بلاک کیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی تنظیمیں اور بلوچ قوم پرست اکثر بلوچستان میں تعینات ایف سی، پیراملٹری فورس پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہونے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔

اس سے قبل پاکستانی فورسز پر لوگوں کو اغواء اور لاپتہ کرنے کے علاوہ لوگوں کو قتل کرنے کے الزام متواتر لگائے جاتے رہے ہیں۔