گوادر: ہزاروں مستحقین کیلئے چند پیکٹ خوراک، چھینا جھپٹی کے باعث بچہ بے ہوش

92

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے ہزاروں مستحقین کے لئے چند پیکٹ خوراک اور راشن اونٹ کے منہ میں زیرا کے برابر ،مستحقین کا سیلاب امنڈ پڑا۔

مستحقین کی پیکٹ کے حصول کے لئے چھینا جھپٹی، رش کی وجہ سے ایک بچہ بے ہوش ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مطابق گوادر لیویز تھانہ کے سامنے حکومت بلوچستان کی غربت مٹاو پروگرام کے تحت ضلع گوادر کے لئے 500 پیکٹ راشن تقسیم کرنے کا عمل شروع ہوگیا، گوادر میں راشن کی تقسیم کے دوران مستحقین کا سیلاب امنڈ پڑا جس سے رش کی وجہ سے ایک بچہ بے ہوش ہوگیا،مستحقین کی بڑی تعداد میں آنے کی وجہ سے مستحقین میں پیکٹ کے حصول کے لئے چھینا جھپٹی شروع ہوگئی جس کے سبب مستحقین کا ہجوم آپس میں الجھ پڑنے کے بعد لیویز اہلکاروں نے مین گیٹ بند کردیا گیا۔

عوامی حلقوں نے ضلع گوادر کے ہزاروں مستحقین کے لئے 500 پیکٹ راش کی تقسیم کو حکومت بلوچستان کی بے حسی قرار دیکر ان چند پیکٹ کو مستحقین کے لئے چند پیکٹ خوراک اور راشن اونٹ کے منہ میں زیرا کے برابر قرار دے دیا ۔