کچلاک مدرسے پر چھاپہ، فائرنگ سے 4 اہلکار ہلاک

796

بلوچستان کے علاقے کچلاک میں پولیس کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکاروں سمیت ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے قریب کچلاک میں پولیس نے ملزمان کے خلاف مدرسے پر چھاپہ مارا، ملزمان نے مبینہ طور پر گھات لگا کر اینٹی ٹیررازم فورس (اے ٹی ایف) کی ٹیم پر حملہ کردیا۔

حکام کے مطابق اس دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں چار اہلکاروں سمیت ایک شخص ہلاک ہوگیا۔