کچلاک بائی پاس پر فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 اہلکار ہلاک

396

کچلاک بائی پاس پر نامعلوم افراد کی جانب سے پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق کچلاک کے مغربی بائی پاس پر واقع سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھن فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو فورسز اہلکار ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

واقعہ کے بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پہنچے جہاں سے ہلاک اہلکاروں کے جسد خاکی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔