ڈیرہ مراد جمالی میں پٹ فیڈر پل کے قریب پولیس پارٹی پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی پٹ فیڈر پل ریلوے ٹریک میر حسن روڈ پر پولیس کی جانب سے اسپیشل ناکہ پر اہلکار چیکنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ جو ان کے قریب گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے پولیس اہلکار سعید احمد زخمی ہو گیا ۔
اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے زخمی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا اور بم ڈسپوزل اسکوارڈ کی ٹیم کو طلب کیا گیا ٹیم کے مطابق دھماکہ دستی بم پھٹنے سے ہوا، مزید کارروائی پولیس کر رہے ہیں۔
بلوچستان میں آج ہونے والا یہ دوسرا بم حملہ ہے۔ اس سے قبل پنجگور بازار میں نامعلوم افراد پاکستانی فورسز کی گاڑی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پنجگور حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی ہے۔