ڈیرہ بگٹی: فائرنگ سے دو افراد ہلاک، تین زخمی

489

ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سابق صوبائی وزیر داخلہ کے گارڈ اور انکے ہمراہ دو افراد کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے-

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علا قے مٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بچے سمیت دو افراد ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔

لیویز نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی شناخت چھتا خان موندرانی کے نام سے ہوئی ہے جو سابق صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے گارڈ تھے۔

ڈیرہ بگٹی لیویز نے علا قے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے-