چین کو پاکستان کی مالی مدد کرنے کی اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے – ڈاکٹر اللہ نذر

790

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کو احساس ہونا چاہیے کہ جب تائیوان کے صدر نے امریکہ کا دورہ کیا تو چینیوں کا کیسا رد عمل تھا۔ اب وہ فوجی مشقیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ چین کو قابض پاکستان کی عسکری اور مالی مدد کرنے کی اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

انھوں نے کہا ہے کہ بلوچ بحیثیت قوم ایسے ہی جذبات رکھتے ہیں، اور وہ کسی بھی ایسے ملک کے خلاف ردعمل دکھائیں گے جو بدمعاش ناکام پاکستانی ریاست کو اسکے وجود کو طول دینے میں مدد کرتا ہے۔