پنجگور میں فوجی آپریشن جاری

569

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے نواحی علاقے کیلکور میں آج صبح سے پاکستانی فورسز کا زمینی و فضائی آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیلکور اور کولواہ کے درمیانی پہاڑی سلسلوں میں آج صبح 6 بجے سے شروع ہونے والی فوجی آپریشن تاحال جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ آپریشن میں پیدل فوجی دستوں کے علاوہ گن شپ ہیلی کاپٹر اور ڈرون طیارے بھی مذکورہ علاقوں گشت کررہے ہیں۔

تاہم ابتک دوران آپریشن کسی قسم کی نقصانات یا گرفتاری رپورٹ نہیں ہوئی ہے ناہی آپریشن کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔