پنجگور: فورسز کی تیل بردار گاڑیوں پر فائرنگ، ایک شخص زخمی

208

بلوچستان کے ایران سے متصل سرحدی پوائنٹ جیرک بارڈر کے قریب کلگ کور کے مقام پر پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تیل کاروباری سے منسلک شخص مسلم ولد شاہسوار گومازی دز پروم زخمی ہوگئے۔

جبکہ متعدد گاڑیوں کے تیل سے بھری مشک پھٹنے سے لاکھوں روپے کے تیل بہہ گئے۔

پروم بارڈر کمیٹی کے عابد اشرف کے مطابق تیل بردار انتظامیہ کے جاری کردہ لسٹ کے گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی، جن میں فدا احمد جائین، غریب آباد پروم اللہ بخش جائین، غریب آباد پروم بہادین جائین غریب آباد پروم شاکر جائین غریب آباد پروم ساکم جائین غریب آباد پروم نواب اللہ بخش گومازی دز پروم کی گاڑیوں و تیل کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے بتایا کہ آج صبح 7:00 بجے پروم کے علاقے کلگ کور جوکہ جیرک بارڈر سے 22 کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ایک گاؤں ہے، فورسز کی بلاوجہ فائرنگ سے 15 سے زائد گاڑیوں کی مشکیں پھٹنے سے لاکھوں روپیہ کے مالیت کا ڈیزل خاک میں مل گیا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گئی۔

واقعہ کے خلاف بارڈر کمیٹی پروم نے ریش پیش کیمپ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور واقعہ کی مذمت کی گئی۔ بارڈر کمیٹی پروم کے چیئرمین عارف مول جان، وائس چیئرمین بشیر احمد نے دیگر کے ہمراہ فورسز حکام سے ملاقات کی۔

ملاقات میں انہوں نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے ہلکارروں نے بلا جواز جیرک بارڈر پر لسٹ شدہ گاڑیوں پر فائرنگ کردی جس سے ایک شخص زخمی و لاکھوں کے تیل ضائع ہوگئے ہیں اس دوران انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ چند گاڑی والوں نے غیر قانونی طریقے سے باڑ کاٹ کرکے اندر گھسنے کی کوشش کی جس پر فائرنگ کی گئی اس فائرنگ کے نتیجے میں عام لسٹ شدہ گاڑیاں بھی زد میں آگئیں زخمی شخص کے علاج ودیگر نقصانات پر تعاون کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا۔