پنجگور: ریاستی ایجنٹ کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

775

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 10 اپریل 2023 کو چتکان، پنجگور کے سونار مارکیٹ میں ریاستی ایجنٹ عبدالغفور ولد بہرام سکنہ دز پروم کو نشانہ بناکر ہلاک کیا۔

انہوں نے کہا کہ عبدالغفور ایک اہم ریاستی ایجنٹ تھا۔ وہ عرصے سے پاکستانی فوج کی سرپرستی میں ایک ڈیتھ اسکواڈ کی سربراہی بھی کر رہا تھا۔ علاقہ میں قتل و غارت، بھتہ خوری، چوری اور منشیات فروشی سمیت کئی سماجی برائیوں میں وہ ملوث تھا۔ اس کے علاوہ وہ پاکستانی فوج کے کہنے پر بلوچ آزادی پسند تنظیموں کے کارکنوں کی رشتہ داروں کے قتل اور فوج و خفیہ اداروں کے ہاتھوں ان کی گرفتاری اور جبری گمشدگی جیسے سنگین جرائم میں بھی ملوث تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عبدالغفور نے بدنام زمانہ ریاستی ایجنٹ خدا رحم عرف بجو کے ساتھ مل کر ایک مسلح گروہ تشکیل دی ہے جس نے پروم اور اس کے گرد و نواح میں تین دفعہ ہمارے سرمچاروں کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے تیرہ اکتوبر 2021 کو بی آر اے کے سرمچار مراد عرف حلال ولد عبدوست سکنہ کلاہو کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔ 2022 کو پروم بسد میں اس گروپ نے سرمچاروں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس سے دو سرمچار زخمی ہوئے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ آٹھ مارچ 2023 کو پروم بسد کی لڑائی میں عبدالغفور کا گروہ براہ راست ملوث تھا جس میں ریاستی ایجنٹ پکیرک مارا گیا تھا۔ یہی گروپ نے پروم میں ایک ناکہ لگایا ہوا ہے جہاں لوگوں سے زبردستی ٹیکس لے کر قابض فوج کے ساتھ بانٹ لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس گروپ کے تمام ایجنٹوں کے نام اور ان کی جرائم کے ثبوت تنظیم کے ساتھ موجود ہیں۔ اگر وہ بلوچ قوم اور تحریک آزادی کے خلاف جرائم سے باز نہیں آتے تو ان کا انجام بھی یہی ہوگا۔