پنجگور: ایک شخص فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

238

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے تحصیل پروم میں پاکستان فورسز نے ایک شخص کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔ جس کی شخص شناخت حنیف ولد قیصر کے نام سے ہوئی ہے جو پروم ریش پیش کا رہائشی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مذکورہ شخص کو فورسز نے سات جون 2018 کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا تھا اور دو سالوں کی طویل عرصے تک لاپتہ رکھنے کے بعد فورسز نے انھیں چھوڑ دیا تھا اور اب ایک بار پھر انہیں لاپتہ کیا گیا ہے۔