پنجگور اور کوہلو میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

234

پنجگور اور کوہلو میں فائرنگ کے دو واقعات میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پنجگور میں فائرنگ کا واقعہ نواحی علاقے گچک کے مقام پر پیش آیا ہے، جہاں فائرنگ سے حبیب ولد محمد رضا نامی شخص ہلاک ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش جب مذکورہ شخص موٹر سائیکل پر اپنے گھر جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

دوسری جانب کوہلو سے اطلاعات ہیں کہ گذشتہ روز رکنی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جامیر مری نامی شخص کو ہلاک کیا ہے۔

تاہم دونوں واقعات کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔