وڈھ: پاکستانی فوجی اہلکار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – یو بی اے

638

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ شام 5:00 بجے کے قریب ہمارے سرمچاروں نے پاکستانی آرمی کے ایک اہلکار کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ چھٹی سے واپسی پر ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ کے علاقے پیشی میں قائم آرمی چیک پوسٹ کی جانب جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے شہری گوریلا حکمت عملی کے تحت اہلکار کو ٹارگٹ کیا، قابض اہلکار کے سر پر دو گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہوگیا جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم یو بی اے قبول کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رئینگے۔