مچھ: دو افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل

516

بلوچستان کے علاقے مچھ میں پاکستانی فورسز نے دو افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کی ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ پاکستانی فورسز نے مچھ ہسپتال میں دو افراد کی لاشیں منتقل کی جن کے جسموں پر گولیوں کے نشانات ہیں تاہم مذکورہ افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد ممکنہ طور پر گذشتہ دنوں مچھ و بولان کے علاقوں میں فوجی آپریشن کے دوران مارے گئے ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

خیال رہے دو روز قبل پاکستانی فورسز نے کوئٹہ ہسپتال میں تین افراد کی لاشیں منتقل کی تھی تاہم مذکورہ تینوں افراد کی شناخت جبری طور پر لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی ہے۔

مچھ ہسپتال میں لائے گئے لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔