مچھ اور گرد نواح میں فوجی آپریشن جاری

364

بلوچستان کے علاقے مچھ اور گرد نواح میں فوجی آپریشن جاری ہے۔ علاقائی ذرائع کے فوجی ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے، تاہم ابتک جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

یاد رہے کہ بولان میں بھی رواں ہفتے فوجی آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق سارو اور گردنواح میں تاحال فوجی اہلکار موجود ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچ قوم دوست جماعتیں اور انسانی حقوق کی مقامی تنظمیں بلوچستان میں فوجی آپریشن کے دوران عام آبادیوں پر بمباری، شیلنگ اور گرفتاریوں کا الزام فوج پر لگاتے ہیں۔

قوم دوست جماعتوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز دوران آپریشن عام شہریوں کو ٹارگٹ کرتے ہیں۔