قلات: پاکستانی فورسز پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

667

بلوچستان کے ضلع قلات میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز پر حملہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہر بوئی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز پر حملہ کیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فورسز اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم مزید تفصلات آنا باقی ہیں۔

خیال رہے کہ قلات اور اس کے گردنواح میں بلوچ مسلح آزادی پسند مسلح تنظیمیں سرگرم اور پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے آرہے ہیں۔

آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی مسلح آزادی پسند مسلح تنظم نے قبول نہیں کی ہے۔