قلات: قیمتی پتھر لیجانے والی ٹرکوں پر حملہ

389

بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے خزینی کے مقام پر قیمتی پتھر لے جانے والے ٹرکوں کو حملے میں نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے خزینی میں نامعلوم مسلح افراد نے   قیمتی پتھر لے جانے والے ٹرکوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں گاڑیوں کو نقصان کا سامنا رہا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، تاہم حکام کا موقفاس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملےکی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔