قلات: قبائلی رہنما پر حملہ، تین افراد ہلاک، دو زخمی

693

بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم مسلح افراد کا قبائلی رہنما کے گاڑی پر حملہ، تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے شیخڑی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کے قبائلی رہنما سردار اسد شاہوانی کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

لیویز کا کہنا ہے کہ حملے میں تین باڈی گارڈ ہلاک جبکہ مذکورہ سردار خود شدید زخمی ہوا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد امین ولد محمد رفیق، حافظ سعید احمد ولد محمد عالم اور محمد علی ولد حاجی عبدالرشید کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ حملے میں ایک گارڈ سمیت سردار شاہوانی زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے، تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔