عمرہ ادائیگی کے دوران بلوچ بزرگ شخص کا ویڈیو وائرل

1598

عمرہ ادائیگی کے دوران بلوچ بزرگ شخصیت کا ویڈیو وائرل ہوگیا، سعودی میڈیا پر پچھلے کچھ روز سے سفید پوش ایک بزرگ شخص کی ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مسجد نبویﷺ میں چلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور زیارت میں مصروف ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اکثر عرب لوگ ویڈیو شیئر کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ان کی داڑھی ، پگڑھی ، عصا اور چادر لینے کا انداز اور سادگی ایسی ہے کہ جیسے یہ بزرگ صحابہ کرام کے دور سے لوٹ کر آئے ہوں ۔“

عرب میڈیا پر وائرل ہونے والے بزرگ شخص کا تعلق بلوچستان سے ہے اس کا نام عبدالقادر مری ہے جن کا تعلق بلوچستان کے صنعتی شہر ’’حب‘‘ سے ہے۔