سوراب: کمشنر قلات کی گاڑی کو حادثہ، 4 لیویزاہلکار ہلاک، 3 زخمی

449

بلوچستان کے علاقے سوراب میں حاجیکہ کے مقام پر کمشنر قلات ڈویژن داﺅد خان خلجی کی اسکواڈ گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے سبب چار لیویز اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق اسکواڈ میں شامل ہلاک اور زخمی لیویز اہلکاروں کا تعلق ضلع سوراب سے ہے۔

کمشنر قلات ڈویژن خضدار سے کوئٹہ جارہے تھے جنکو اسکواڈ سوراب لیویز نے دیا تھا۔ حادثے میں کمشنر قلات ڈویژن محفوظ رہے۔