بلوچستان کے علاقے دالبندین میں انجمن تاجران کی جانب سے شہر میں چینی بحران کیخلاف شٹرڈاون ہڑتال کاروباری مراکز بند رہیں۔
مختلف سیاسی جماعتیں اور سیاسی پینلز نے بھی ہڑتال کی حمایت کردی ۔
انجمن تاجران کا دعویٰ کیا ہے کہ مقامی تاجروں کو چینی لانے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ چینی مافیا چاغی سے با آسانی چینی افغانستان اسمگلنگ کرتے ہیں اور شہر میں چینی 150روپے تک فروخت ہورہا ہے ۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ چینی سمگلرز کیخلاف کارروائی کرے مقامی تاجروں کو چینی کی فراہمی کے لئے کردار ادا کرے بروز جمعہ دالبندین شہر کے تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں جمعہ نماز تک بند رہے۔