دالبندین: زمین کے تنازعے پر تصادم، 2 افراد ہلاک ، 3 زخمی

179
File Photo

بلوچستان کے علاقے دالبندین کے علاقے کرودک کے قریب زمین کے تنازع پر ایک ہی قبیلے کے دو فریقین کے درمیان تصادم ہوا۔

گولیاں لگنے سے 2 ہلاک جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق محمد حسنی قبائل سے بتایا جاتا ہے ۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق محمد آصف ولد حاجی بدل خان عبدالکریم ولد گمی خان جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ زخمیوں میں گل خان ولد حاجی بدل خان،جان محمد ولد گمی خان،حاجی بدل خان ولد گمی خان شامل ہیں ،ذرائع کےمطابق زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

جبکہ مزید کاروائی انتظامیہ کررہی ہے۔