ضلع خیبر میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک جبکہ 7 اہلکار زخمی ہوگئے-
تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر میں باڑہ کے علاقے ملک دین خیل میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں گاڑی میں سوار صوبیدار سمیت 3 اہلکار ہلاک جبکہ 7 اہلکار زخمی ہوگئے اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی-
دھماکے میں زخمی ہونے والے مزید فورسز اہلکاروں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی ) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔