بلوچستان کے ضلع خضدار سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب بارہ بجے کے قریب پاکستانی فورسز نے خضدار کے علاقے ڈی پی سی کالج کے فٹبال گراؤنڈ سے دو افراد کو حراست میں لیا ہے۔
حراست بعد لاپتہ ہونے والوں کی شناخت شہزاد رئیسانی اور جلیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ خضدار میں چوبیس گھنٹوں کے دوران یہ تیسرا واقعہ ہے اس سے قبل خضدار کے علاقے سول کالونی سے پاکستان فورسز نے ایک طالب علم کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔ جس کی شناخت ابرار جتک کے نام سے ہوئی ہے۔