خضدار، سوراب، قلات، مستونگ میں تیل بردار گاڑیوں سے بھتہ وصولی، ڈرائیوروں کا احتجاج

435

بلوچستان کے مخلتف علاقوں خضدار، سوراب، قلات، مسوتنگ کی تیل بردار گاڑیوں سے سربندر چوکی پر گوادر پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر پانچ ہزار روپے کی بھتہ وصولی کے خلاف ڈرائیورز کا سی پیک روڈ سربندر چوکی ایریا میں احتجاج۔

زامباد ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے پانچ ہزار لیٹر تیل کی اجازت ہے جبکہ ہماری گاڑیوں میں چار ہزار لیٹر سے بھی کم ہے لیکن اس کے باوجود سربندر چوکی پر ہمیں روک دیا جاتا ہے جبکہ چوکی انچارج نے پرائیویٹ شخص کو چوکی کے قریب واقع المتین ہوٹل پر بٹھایا ہوا ہے، وہ پرائیویٹ شخص ہر گاڑی والے سے ساڑھے پانچ ہزار روپے لیکر ایک پرچی دیتا ہے پھر وہ پرچیاں چوکی پر جمع ہوتی ہیں اگر کسی گاڑی والے کے پاس پرچی نہ ہو تو پولیس اہلکار گاڑی ڈرائیور پر تشدد کرکے انہیں واپس کرتے ہیں۔