حب: فورسز کے خلاف احتجاج، پولیس کی فائرنگ

368

بلوچستان کے صنعتی شہر حب سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی کی زیادتیوں کے خلاف حب کے شہری سڑکوں پر نکل آئے ۔

جمعہ خان ہوٹل کے مقام پر کوئٹہ، کراچی شاہراہ کو بلاک کرکے ٹریفک کی روانی معطل کردی۔ مظاہرین ایس ایچ او حب سٹی کے تبادلے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ حب میں بدنام زمانہ پولیس آفیسر عطاء اللہ نمانی کو گزشتہ کئی سالوں تعینات کیا گیا ہے جو آئے روز شہریوں کو تنگ کرکے حب میں اپنی بادشاہت قائم کرنا چاہتے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے لیے آنے والے ایس ایچ او حب سٹی کو شہریوں نے آج کھری کھری سنادی ۔

مظاہرین نے کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں موجودہ یہ کالی بھیڑے محکمے کے لیئے بدنامی کا باعث بن رہی ہیں لیکن بدقسمتی محکمہ پولیس کے اعلیٰ آفیسران سیاسی شخصیات اور پیسوں کی چمک کی وجہ سے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔

عوامی حلقوں نے انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان سے نوٹس لینے مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فورسز کی باری نفری نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی۔ آخری اطلاعات آنے تک شاہراہ بند ہے۔