جھل مگسی: غیرت کے نام پر لڑکی سمیت دو افراد کو قتل

291

بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں غیرت کے نام پر لڑکی سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا۔

جھل مگسی کے علاقے موضوع دڑو کھوسہ میں کارو کاری کے الزام میں مبینہ طور پر باپ نے بیٹی اور ٹھل کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو قتل کردیا۔

لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے کاروائی کا آغاز کردیا۔

خواتین کی حقوق کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم عورت فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ہر سال تشدد کے واقعات میں ہلاک ہونے والی خواتین میں سے ایک بڑی تعداد غیرت کے نام پر قتل کر دی جاتی ہیں۔