ثابت قدم رہیں دشمن جنگ ہار چکی ہے – ڈاکٹر اللہ نظر

2008

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ و آزادی پسند رہنماء ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے کہا ہے کہ دشمن کی خام خیالی ہے کہ وہ بلوچ خواتین کو مزاحمت سے دور رکھ سکتا۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پہ اظہار خیال کرتے ہوئے کہا۔

ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی و بعد ازاں منظرعام پر لائے جانے والی بلوچ خاتون ماہل بلوچ کی میڈیا ٹرائل کے حوالے سے کہا کہ زیر حراست معزز بلوچ خاتون کی میڈیا ٹرائل ریاست کی احساس کمتری کو ظاہر کرتی ہے-

بلوچ رہنماء کا کہنا تھا ریاست اس فریب میں مبتلا ہے کہ وہ ایسے ہتھکنڈوں سے بلوچ خواتین کو مزاحمت سے دور کرسکتا ہے-

انہوں نے کہا ہمارے پاس 500 سال کی بلوچ خواتین کی تاریخ ہے جو ہمارے دشمنوں کے خلاف بہادری سے لڑتی رہی ہیں اور آگے بھی ایسا ہی ہوتا رہے گا بلاشبہ بلوچوں کی اکثریت ہمیشہ پاکستانی مظالم کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہے۔

ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے قوم کو ثابت قدم رہنے کی تلقین کرتا ہوں ہمارا دشمن میدان میں جنگ ہار چکی ہے وہ دن زیادہ دور نہیں ہے کہ ہم اپنی خودمختاری دوبارہ حاصل کر لیں گے-