تربت و قلات میں فورسز پر حملے، ہلاکتوں کی اطلاعات

639

پیر کی شب ضلع کیچ اور قلات میں دو مختلف حملوں میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔

گذشتہ شب نامعلوم مسلح افراد تربت شہر میں تعلیمی چوک پر قائم ایف سی چوکی پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو چوکی قریب گر کر زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا-

تربت واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے-

ادھر قلات سے اطلاعات کے مطابق رات گئے مسلح افراد نے بڑی تعداد میں ایف سی کیمپ کو راکٹ و دیگر خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ قلات فورسز کیمپ پر حملہ جوہان کے قریب شئے مردان میں کیا گیا، حملے میں فورسز کو جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں-

یاد رہے 24 گھنٹو کے دوران فورسز پر یہ تیسرا حملہ ہے۔ گذشتہ روز گوادر کے علاقے پشکان میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا تھا-

واضح رہے کہ پاکستانی فوج پر بلوچستان میں آئے روز اس نوعیت کے حملے ہوتے رہتے ہیں جنکی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں، تاہم آج ہونے والے حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔