تربت میں فوجی چوکی پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

355

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں  نے کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے جوسک میں 22 اپریل کو فوجی چوکی پر مغرب کے وقت دستی بم سے حملہ کیا، جس سے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے بعد دشمن فوج نے مختلف اطراف میں فائرنگ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک یہ حملے جاری رہیں گے۔