تربت زائرین کی گاڑی کو حادثہ، خاتون جانبحق، 15 زخمی

394
فائل فوٹو

تربت کے قریب ذکری زائرین کی گاڈی حادثے کا شکار، واقعہ میں خاتون جانبحق 15 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوہ مراد کی زیارت کے بعد واپس جانے والے زائرین کی ایک گاڑی بس ٹرمینل تربت کے قریب تیز رفتاری کے سبب الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون درگل سکنہ ملائی بازار موقع پر جانبحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق امدادی ٹیمیں و تربت انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا ہے۔