تربت، قلات: فائرنگ سے دو افراد ہلاک

309

بلوچستان کے علاقے قلات اور تربت میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد کو ہلاک کردیا گیا۔

‏تفصیلات کے مطابق کیچ کے مرکزی شہر تربت میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ ‏فائرنگ کا واقعہ اللہ والی مارکیٹ کے قریب پیش آیا۔

دریں اثنا قلات، دشت گوران میں گذشتہ رات مسلح افراد کے حملے میں زمان خان ساسولی نامی شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

مذکورہ شخص کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ جتھے سے بتایا جاتا ہے۔

تاہم دونوں واقعات کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔