بی ایم سی ہسپتال میں اینجوگرافی اور اینجو پلاسٹی کی مشینیں دو سال سے خراب

259

دارالحکومت کوئٹہ کے دوسرے بڑے سرکاری ہسپتال میں کروڑوں روپے کی لاگت سے خریدی گئی اینجوگرافی اور اینجو پلاسٹی کی مشین 2سال سے خراب ہے ۔

ہسپتال میں آنے والے دل کے مریض مہنگے داموں پرائیویٹ ہسپتال سے علاج کروانے پر مجبور ہیں ۔

کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں 2015 میں 9 کروڑ روپے کی لاگت سے لگائی گئی انجوگرافی اور اینجوپلاسٹی کی مشین گزشتہ 2 سال سے خراب ہے، بی ایم سی ہسپتال میں کاڈیالوجی کے کنسلٹینٹ ڈاکٹر فرحان فیصل نے بتایا، 24 ستمبر 2021 میں اینجوپلاسٹی کے دوران مشین اچانک کام کرنا بند کردیا ڈاکٹر فرحان کے مطابق مشین کی مرمت پر 68 لاکھ روپے اخراجات آئیں گے 2 سال سے مسلسل مطلوبہ رقم کی اپرول تک ڈالر کی قیمتیں بڑھنے سے تاخیر ہوتی جارہی ہے ۔

بی ایم سی ہسپتال میں روزانہ 15 افراد کی اینجوگرافی اور 5 سے زائد افراد کی اینجو پلاسٹی ہوتی جو اب مجبورا مریضوں مہینگے داموں پرائیوئٹ ہسپتالوں سے کروانی پڑرہی ہے۔