بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستان فوج کیجانب سے آج دوسرے روز بھی آپریشن جاری ہے، مختلف علاقوں میں موبائل نیٹورکس کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
ٹی بی پی کو علاقائی ذرائع نے بتایا کہ بولان کے علاقے مچھ سے متصل پہاڑی علاقوں میں دوسرے روز فوجی ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے جبکہ مچھ کے مختلف مقامات پر موبائل نیٹورکس کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بولان کے مختلف علاقوں سارو، گونی پراہ ، ڈھڈر، پیرمرد، ارودباغ اور ترمن میں فوج کی بڑی تعداد نے محاصرہ کر رکھا ہے جبکہ فوجی ہیلی کاپٹروں کی گشت بھی جاری ہے۔ جس کے سبب ان علاقوں میں آمد ورفت کو بند کرکے ناکہ بندی کی گئی ہے۔
عسکری حکام نے تاحال اس حوالےسے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔ علاقہ محصور ہونے اور موبائل نیٹورکس کی بندش سے بروقت خبروں تک رسائی بھی ممکن نہیں۔