بلوچستان کا رہائشی کراچی سے لاپتہ

410

بلوچستان کے ضلع کیچ تمپ کا رہائشی نوجوان کراچی سے لاپتہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے دارالحکومت کراچی سے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے رات گئے جام گوٹھ ملیر میں رہائش پذیر حیات سکنہ کیچ تمپ کور جو نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر انھیں دو بیٹوں امیر اور جلال سمیت تشدد بعد حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔

لواحقین کے مطابق چند گھنٹوں کے بعد حیات اور امیر کو چھوڑدیا اور انہیں کہا گیا کہ وہ فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے جلال کی گمشدگی پر خاموش رہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق جلال کے پاسپورٹ اور گھر میں موجود دو موبائل سم بھی اہلکار اپنے ساتھ لے گئے ہیں ۔