بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال، اعلیٰ سطحی اجلاس

287

وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کی زیر صدارت بلوچستان کے امن و امان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ صالح ناصر، ایڈیشنل آئی جی پولیس سلمان چوہدری، ڈی جی لیویز ،ڈی آئی جی پولیس عظیم شہاب لٹری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹئہ و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور ایڈیشنل آئی جی پولیس نے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں ہلاک افراد ءکیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

اجلاس کے شرکاءنے صوبے میں امن و امان کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی، اجلاس کے شرکاءنے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 2 روز میں اب تک صوبےمیں دہشتگردی کے 4 واقعات ہوئے ہیں ۔

بریفنگ میں بتایا گیا زیادہ تر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دہشتگردی کے درجنوں منصوبوں کو ناکام بنایا گیا۔ اجلاس میں یوم علی کے موقع پر فل پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ۔

اس موقع پر اجلاس کے شرکاءسے وزیر داخلہ ضیا لانگو نے کہا ہے کہ اہلکاروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کو ناکام بنانے کیلئے مزید متحرک کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ صوبائی حکومت اس مقصد کیلئے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کرے گی۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو دہشت گرد حملوں سے محفوظ بنانے کیلئے تمام ضروری اور جدید آلات فراہم کئے جائیں۔