بلوچستان: لڑکی سمیت دو افراد نے خودکشی کرلی

438

بلوچستانکے دو مختلف علاقوں میں لڑکی سمیت دو افراد نے خودکشی کرکے اپنے ہاتھوں سے زندگی کا خاتمہ کردیا۔

خودکشی کرنے والوں کی شناخت روز بی بی زوجہ بلند خان اور ضیاء الدین ولد شاہ زمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ان میں مذکورہ خاتون نے کوہلو کے علاقے سفید شلوار میں گلے میں پھندا لگا کر اپنی زندگی ختم کا خاتمہ کردیا، جبکہ نوجوان تیرہ سالہ ضیاء الدین نے کوئٹہ کے علاقے شاہ زمان روڈ میں گھر میں خودکشی کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق خودکشی کرنے والی لڑکی کی شادی اٹھارہ سال کے کم عمر میں دو ماہ قبل وٹہ سٹہ کے تحت ہوئی تھی۔ تاہم خودکشی کے اصل محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں نہ صرف مرد بلکہ خواتین کی خودکشی کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ بلوچستان میں خواتین کی جبری گمشدگیوں سے ڈپریشن، بنیادی حقوق سے محرومی اور معاشرتی اور خاندانی دباؤ جیسی وجوہات کی بنا پر خودکشی کی کوشش کرتی ہیں۔

خاص طور پر خودکشی کی شرح میں گزشتہ چند ماہ کے دوران نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ لیکن بلوچستان بھر میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باوجود حکومت نے ان کی روک تھام کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔