بلوچستان: فورسز کے ہاتھوں نوجوان لاپتہ، ایک شخص بازیاب

445

تربت کے علاقے آبسر سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے، جبکہ ایک لاپتہ شخص بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت طاہر ولد استاد عزیز کے نام سے ہوئی ہے۔ جو آبسر کا رہائشی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کو فورسز نے گذشتہ روز شام کے وقت اس کے اپنے ہی دکان پر چھاپہ مارکر حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

دوسری جانب نوشکی سے نو مہینے قبل جبری لاپتہ ہونے والے حبیب بادینی بازیاب ہوکر گھر اپنے پہنچ گیا۔