بلوچستان: حادثات و واقعات میں 5 افراد ہلاک، 8 زخمی

128

بلوچستان بھر میں پیش آنے والے حادثات میں پانچ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وڈھ کے علاقے لوپ میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ لاشوں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد ٹیوب ویل مشین پر کام کررہے تھ ےکہ اچانک بجلی کی کرنٹ لگنے سے یہ واقع پیش آیا۔

دوسری جانب چمن شاہراہ میزئی اڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حفیظ اللہ الکوزئی نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح نے گھر میں گھس کر ثناء اللہ بنگلزئی نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

ادھر ژوب سے اطلاعات ہیں کہ شیرانی کے علاقے کورئی وسطہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران اعتکاف میں بیٹھے چھ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جبکہ مسلح باغ میں پیش آنے والے ایک روڈ حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔