بلوچستان: حادثات و واقعات، چار افراد ہلاک، گیارہ زخمی

155
File Photo

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور روڈ حادثات میں چار افراد ہلاک اور خاتون سمیت گیارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واقعات اور حادثات آواران، کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی، چمن اور نوشکی میں پیش آئے ہیں، آواران بریت چھڑائی پر کھائی میں رکشہ گرنے سے امان اللہ ولد عابد نامی شخص ہلاک ہوا ہے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ چار کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے بیدی لگن اور کہن زیلگ سے تعلق رکھنے والےایک ہی خاندان کے 7 نوجوان رکشے پر گھومنے جارہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔

ادھر ڈیرہ بگٹی سے اطلاعات ہے کہ نامعلوم افراد نے سوئی میں فائرنگ کرکے سرمور نامی شخص کو قتل کردیا ہے۔

کوئٹہ میں اندھی گولی لگنے سے خاتون شدید زخمی ہوگئی جبکہ چمن کالج روڈ پہ ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

نوشکی قاضی آباد میں گذشتہ رات مبینہ طور پر پولیس اور اغواء کاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں راہگیر خیر اللہ علد عبدالحمید سکنہ کلی مینگل جانبحق ہوگیا۔