بلوچستان: ایک اور خودکشی کا واقعہ

255

بلوچستان میں ایک اور شخص نے خودکشی کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کےعلاقے کچھی میں ایک شخص نے خودکشی کرلی ہے،جس کی شناخت نور دین ولد گلبہار کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے گلے میں پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کیا ہے، تاہم خودکشی کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں خودکشی کے واقعات کے واقعات کے تواتر کے ساتھ رونما ہورہے ہیں۔

رواں سال چار ماہ کے دوران دی بلوچستان پوسٹ کے جمع کردہ اعداد شمار کے مطابق خودکشی کے واقعات ایک درجن سے تجاوز کرچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر کیسز ضلع کیچ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجگور گوادر، حب چوکی اور ڈیرہ بگٹی سے بھی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں