بارکھان واقعہ، کنویں سے ملنی والی لڑکوں کی لاشیں گراں ناز کے بیٹوں کی ہیں

659

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کی مبینہ نجی جیل میں قید خاندان کے معاملے میں کنویں سے برآمد ہونے والی لڑکوں کی لاشوں کے ڈی این اے کی رپورٹ آگئی۔

لاہور لیبارٹری سے آنے والی رپورٹ کے مطابق دونوں لڑکے گراں ناز کے بیٹے ہیں جبکہ گراں نازنے ایک لاش کی شناخت پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ان میں سے ایک اس کا بیٹا نہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال 20 فروری کو بلوچستان کے علاقے بارکھان کے ایک کنویں سے ایک خاتون اور دو نوجوانوں کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کے بعد یہ گمان کیا جا رہا تھا کہ یہ خان محمد مری کی اہلیہ گراناز بی بی اور ان کے دو بیٹوں کی لاشیں ہیں۔

بی بی گراناز کے شوہر خان محمد مری نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی اہلیہ اور سات بچے بلوچستان کے وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کی نجی جیل میں قید تھے۔

تاہم لیویز فورس نے انہیں کوہلو کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بی بی گراناز کو ان کی بیٹی اور چار بیٹوں سمیت بازیاب کروا لیا تھا۔

ملنے والی خاتون کی لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔